شمالی علاقوں کی سیر

Task

ریسرچ کا تمام کام آپ کو جوڑی میں کرنا ہے۔

سرگرمی نمبر 1-

آپ نے جو پرچی منتخب  کی ہے اس پر ایک  علاقہ کا نام لکھا ہے ۔

نیچے دئیے گئے لنک کو کھولئے۔ 

https://www.google.com/maps/place/Pakistan/@30.373792,69.345483,5z/data=!4m2!3m1!1s0x38db52d2f8fd751f:0x46b7a1f7e614925c?hl=en

سامنے موجود نقشہ میں  وہ شہر تلاش کیجئے جو آپ نے منتخب کیا ہے۔

اپنے شہر واپس آتے ہوئے راستے میں کون کون سے مشہور علاقہ ہیں؟ تلاش کیجئے۔ (کم از کم چار  مشہور جگہوں/ شہروں کے نام  زبانی ذہن میں رکھئے۔) ا

اب کل جماعت سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی معلومات سب کو بتائیے۔

  پہلی سرگرمی کے فیڈ بیک کے لئے دی گئی چیک لسٹ مکمل کیجئے۔

سرگرمی نمبر2

  جوڑی میں عملی کتاب کا صفحہ نمبر  ۳۵ پڑھئے۔

کوئی ایک علاقہ مل کر منتخب کیجئے۔  

  کو کلک کیجئے۔Processمعلومات حاصل کرنے کے لئے نیچے

جوڑی میں مل کر اس علاقہ کی  معلومات تلاش کیجئےاور ورک شیٹ عملی کتاب صفحہ ۳۵ پر مکمل کیجئے۔

  

سرگرمی نمبر3

ہدایتی کارڈ  پڑھئے۔
  لوگوں کو  اس علاقہ کی سیر پر آمادہ  کرنے کے لئے اشتہار بنائیے۔

خیال رکھئے کہ

اشتہار مائیکرو سوفٹ پبلشر پر بنائیں ۔ آپ اس کے علاوہ بھی ٹول استعمال کر سکتے ہیں۔
اشتہار میں عملی کتاب کی معلومات میں سے کم از کم تین کا استعمال کیجئے۔
اپنے اشتہار کو ایک خوبصورت عنوان دیجئے۔
پیش کش کو خوبصورت بنانے کے لئے رنگ برنگی  دو تصاویر کا استعمال بھی  کیجئے۔

(دونوں ساتھی مل کر کام کریں گے ۔ ٹائپ کی مدد کے لئے آپ کی بورڈ لے آؤٹ استعمال کیجئے۔)

Process

Evaluation



Conclusion

شمالی علاقوں  کے بارے میں آپ کی معلومات میں اضافہ ہوا۔

آن لائن شہروں کی تلاش کا طریقہ سیکھا۔

ویب کوئسٹ کی مدد سے آپ اب اپنی اردو زبان میں بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Credits

ویب کوئسٹ کی مدد سےدیگر شہروں کی معلومات حاصل کرنے کے لئے تمام ویب لنکس موجود ہیں۔

اپنے ایڈموڈو پر اس ویب کوئسٹ کا لنک دیکھئے اور کسی دوسرے شہر کے بارے میں اپنی معلومات کا تبادلہ اپنے ساتھیوں سے کیجئے۔ 

Teacher Page

 یہ ویب کوئسٹ  نگہت کا مرتب کردہ ہے۔

میرے طلبہ نے عملی کتاب کے کام کو دلچسپی سے اپنی مدد آپ کے تحت کیا۔

 پاکستان کے کسی ایک شمالی علاقہ پر معلومات حاصل کر کے اسے پیش کرنا میرے اہداف میں شامل تھا۔